بنگلہ دیش( سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025 کے کم از کم 8 میچز فکسنگ کی زد میں آ گئے ہیں۔اینٹی کرپشن حکام نے ان میچز میں نتائج میں گڑبڑ محسوس کی ہے، اور ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میچز پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے چند ایسی دستاویزات دیکھیں جن میں اے سی یو 10 مختلف پلیئرز اور 4 فرنچائزز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ان 10 مشتبہ پلیئرز میں 6 بنگلہ دیشی نیشنل ٹیم کے نمائندے ہیں، 2 نئے پلیئرز اور 2 غیرملکی پلیئرز بھی حکام کے ریڈار پر ہیں۔ میڈیا نے مشتبہ میچز کی فہرست بھی شائع کی ہے۔حکام کے مطابق ان میچز میں بولرز نے 3 لگاتار وائیڈز اور بڑی نوبالز کیں، اور مشتبہ پلیئنگ الیون اور درمیانی اوورز میں سست بیٹنگ کو بھی نوٹ کیا گیا۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے کم از کم 8 میچز فکسنگ کی زد میں آگئے
2