کو ئٹہ ( اباسین خبر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق، بلوچستان کے علاقے جیوانی میں انٹلیجنس ذرائع کی بنیاد پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی جیوانی کے شمال میں انتہائی دشوار گزار علاقے میں کی گئی، جہاں پہاڑوں میں چھپائی گئی 40 پلاسٹک کینوں میں 1832 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ منشیات اندرون اور بیرون ملک اسمگل ہونے والی تھیں۔ برآمد شدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 30.57 ملین ڈالر کے قریب ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے ٹیم میں شامل افسران اور جوانوں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
بلوچستان میں کوسٹ گارڈز کی کارروائی، ایک ہزار کلو سے زائد اعلٰی کوالٹی چرس برآمد
3