کراچی( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرادیے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بہادرآباد کے دورے کے دوران ایم کیو ایم کے اہم رہنماں کو ایک ساتھ بٹھا کر اختلافات دور کرائے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفی کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیو ایم کو مزید مضبوط کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی میں معمولی اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں، لیکن کراچی، سندھ اور ملک کے مفاد کے لیے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ چاہے صوبائی ہو یا وفاقی حکومت، کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی، اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیئے
1