1
اسلام آباد( اباسین خبر)وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے دوران حجاج مقدس کو خدمات فراہم کرنے کے خواہش مند ڈاکٹروں اور طبی عملے سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔وزارت کے ترجمان کے مطابق حجاج مقدس میں خدمات دینے کے لیے ڈاکٹر اور طبی عملہ اپنی درخواستیں 9 فروری تک آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔ درخواستیں این ٹی ایس کے ذریعے آن لائن دی جا سکتی ہیں، اور این ٹی ایس کو کاغذات بھیجنے کی آخری تاریخ 9 فروری 2025 مقرر کی گئی ہے۔