کراچی( اباسین خبر)بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم رہنمائوں کی پیپلز پارٹی مخالف پریس کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پریس کانفرنس صرف ایم کیو ایم رہنماں کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے۔مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما آپسی اختلافات کا غصہ پیپلز پارٹی پر نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر ایم کیو ایم رہنماں کو اپنے داغدار ماضی کی یاد آتی ہے، جو بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری سے جڑا ہوا ہے۔ ایم کیو ایم کو کراچی کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہر کراچی کی رونقوں کو بحال کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، اور ایم کیو ایم رہنماں کو یہ حقیقت اچھی طرح معلوم ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے تمام باشندے اور بزنس کمیونٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑی ہیں۔
ایم کیوایم رہنماؤں کی پی پی مخالف پریس کانفرنس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں: مرتضیٰ وہاب
1