لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے انکلوژر سے عمران خان کا نام ہٹانے کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ 1992 کے ورلڈکپ فاتح کپتان عمران خان کے نام سے منسوب قذافی اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے سیاسی وجوہات کی بنا پر ان کا نام ہٹادیا گیا ہے، تاہم پی سی بی کے ذرائع نے اس تردید کی ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ انکلوژر کے نام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ تمام انکلوژرز اپنی جگہ برقرار رہیں گے۔یاد رہے کہ عمران خان انکلوژر 1992 سے قذافی اسٹیڈیم کے وی آئی پی اسٹینڈز میں سے ایک ہے، اور پی سی بی نے حال ہی میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ کی میزبانی کے لیے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش بھی مکمل کی ہے۔
کیا قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژر سے ”عمران خان” کا نام ہٹایا دیا گیا؟
1