بیجنگ ( ہیلتھ ڈیسک)چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری اور حکومتی کوششوں کے نتیجے میں چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے میں شراکت داری میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس ضمن میں میڈیکل اور سرجیکل شعبے کی تجارت کے فروغ کے لیے تقریبا 250 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے کی ترقی کے لیے جوائنٹ وینچرز کے قیام پر زور دیا۔چین کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان کی طبی صنعت کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس مراعات اور لیبر فورس بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ پاکستان کی میڈیکل صنعت کی مالیت 600 ملین ڈالر سے زائد ہے، اور چینی سرمایہ کاری سے مزید ترقی کی توقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کی میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری
3