پشاور( اباسین خبر)گورنر خیبر پختونخوا کو وفاق کی جانب سے صوبے کو مختلف مدوں میں ملنے والی رقم کا حساب مانگنے پر سخت جواب دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے مختلف مدوں میں حصہ نہ ملنے کا حساب مانگتے ہوئے گورنر کے حوالے سے کہا کہ وہ کبھی صوبائی اسمبلی کے رکن نہیں رہے اور انہیں اس معاملے کی سمجھ کے لیے “ٹیوشن” کی ضرورت ہے۔مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وہ گورنر کے سوالات کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں لیکن گورنر کو بھی یہ بتانا ہوگا کہ وفاق نے صوبے کا حق کیوں روکا ہوا ہے۔ اس تنقید کے ذریعے خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے مالی حقوق کا حساب کتاب طلب کیا اور اس معاملے میں مزید وضاحت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
کے پی حکومت نے گورنر سے وفاقی بقایا جات کا حساب مانگ لیا
1