اسلام آباد( کامرس ڈیسک)رواں مالی سال میں یورپ کے ساتھ پاکستانی برآمدات میں 3.8 بلین ڈالر کا قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں سے یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ نے اکتوبر 2023 میں پاکستان کو یورپی مارکیٹس میں ڈیوٹی فری رسائی فراہم کرنے کے لیے جی ایس پی پلس حیثیت کو 2027 تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ جی ایس پی پلس سکیم ترقی پذیر ممالک کو یورپی یونین کی مارکیٹ میں ترجیحی رسائی اور بعض مصنوعات پر ڈیوٹی ٹیکس سے استثنی فراہم کرتی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں یورپی ممالک کو برآمدات میں 8.62 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، گارمنٹس، کاٹن مصنوعات، کھیلوں کا سامان، مشروبات، سرجیکل آلات اور قالین شامل ہیں۔ پاکستانی برآمدات 3.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 3.5 بلین ڈالر تھیں۔برطانیہ، نیدرلینڈز، فرانس اور جرمنی سمیت یورپی ممالک کو برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کامیاب پالیسیوں سے صنعتوں کو نئی سرمایہ کاری کی ترغیب مل رہی ہے اور اقتصادی ترقی کا سفر جاری ہے۔
رواں مالی سال میں یورپ کیساتھ برآمدات میں 3.8 بلین ڈالر کا قابل ذکر اضافہ
1