کراچی ( اباسین خبر)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بڑے بریک ڈان کے بعد اسٹیشن کی بجلی 10 بج کر 45 منٹ پر بحال کر دی گئی۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق، بریک ڈان صبح 9 بج کر 15 منٹ پر ہوا، جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ بند ہو گئی تھی۔ بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔چیف انجینئر واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ بریک ڈان کے نتیجے میں لائن نمبر 1 اور لائن نمبر 5 متاثر ہوئیں، اور متاثرہ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ لائن نمبر 5 کی مرمت 24 گھنٹوں میں مکمل کر لی جائے گی جبکہ لائن نمبر 1 کی مرمت 4 دن میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
بجلی بحال: کراچی کو دھابیجی سے متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی شروع
1