کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل مدیحہ امام نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر، بھارتی فلم ساز موجی بسر کے ساتھ پہلی ملاقات دبئی میں کی تھی اور اس کے لیے انہوں نے اپنی والدہ کی اجازت لی تھی۔ مدیحہ نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے کہا تھا کہ وہ دبئی میں اپنی بہن کے پاس رہیں گی، لیکن ساتھ ہی اپنے دوست موجی سے بھی ملاقات کریں گی کیونکہ وہ اسے شادی سے قبل جاننا چاہتی تھیں۔اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کسی سے تعلق بنانے جا رہے ہوں تو اس کے ساتھ سفر اور کھانے کا موقع ملنا ضروری ہے کیونکہ اس دوران آپ اس کی شخصیت کے بارے میں سب کچھ جان سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دبئی میں اپنی پہلی ملاقات کے دوران انہوں نے پورے دبئی کو دیکھا اور محسوس کیا کہ یہ واقعی ایک فینسی جگہ ہے۔مدیحہ امام نے 2023 کے مئی میں بھارتی فلم ساز موجی بسر سے شادی کی تھی۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کی پہلی ملاقات 2015 یا 2016 کے درمیان بھارتی فلم ‘ڈیئر مایا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں موجی بسر ایک انٹرن تھے اور وہ ان سے 4 سال چھوٹے ہیں۔
شادی سے قبل والدہ کی اجازت سے دبئی میں شوہر سے ملاقات کی: مدیحہ امام
1