1
کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان نے بالآخر آئندہ ماہ شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے ایک حالیہ ایوارڈ شو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فروری میں شادی کرنے والی ہیں، جس پر ان کی شادی کی افواہیں حقیقت میں تبدیل ہوگئیں۔کبری خان اور ان کے قریبی دوست گوہر رشید کے درمیان گزشتہ سال سے رومانوی تعلقات اور شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، اور اب یہ جوڑا 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔ شادی کی تقریبات کراچی میں ہوں گی، جو پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب ہے۔