گوادر( کامرس ڈیسک)پاک چین دوستی کا نیا سنگ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوگیا۔ کراچی سے پی آئی اے کی پہلی کمرشل پرواز گوادر پہنچ گئی۔پی کے 503 نے کراچی سے اڑان بھر کر گوادر ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جہاں افتتاحی پرواز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ رن وے پر واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلی سرفراز بگٹی نے پہلی پرواز کا خیرمقدم کیا اور مسافروں کو پھول پیش کیے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، پہلی کمرشل پرواز 46 مسافروں کو لے کر 9:50 پر کراچی سے روانہ ہوئی اور 11:15 پر گوادر پہنچ گئی۔نیو گوادر ایئرپورٹ کا رن وے 3.6 کلومیٹر طویل ہے، جو ایئر بس اور بوئنگ طیاروں کے لیے موزوں ہے۔ ایئرپورٹ 430 ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔یہ ایئرپورٹ سی پیک کے فلیگ شپ منصوبے کا حصہ ہے، جہاں جدید سیکیورٹی اور مسافروں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل فعال، پہلی کمرشل پرواز لینڈ کر گئی
2