پشاور( اباسین خبر)لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں اور ان علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں تاکہ شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں موثر انداز میں جاری رکھی جا سکیں۔اب تک 20 خاندان متاثرہ علاقوں سے اپنے گھر خالی کر کے رشتہ داروں کے گھر یا ہنگو منتقل ہو چکے ہیں۔ کمشنر کوہاٹ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ شرپسندوں کے خلاف کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پشاور کرم شاہراہ گزشتہ تین ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے ادویات اور اشیائے خورونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
لوئر کرم: شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری
1