لاہور( سپورٹس ڈیسک)جنرل منیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام کا 91 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے۔ اس میں دو انکلوژرز کے اوپر ڈیجیٹل اسکرین لگانے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی نئی عمارت کے فرسٹ فلور پر کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم ہو گا، جبکہ دوسری اور تیسری منزل پر ہاسپٹیلٹی باکس ہوں گے۔ مزید برآں، جنرل انکلوژرز میں فولڈنگ چیئرز بھی لگائی جا رہی ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی روانگی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا اور نئے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ نئی عمارت کی فنشنگ اور پولز پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب جاری ہے، جس سے اسٹیڈیم کی حالت میں واضح بہتری آئی ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم: 2 انکلوژرز پر ڈیجیٹل اسکرین نصب ہو گی
1