1
کراچی ( اباسین خبر)سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ پہنچے اور ضمانت کے لیے درخواست دائر کی۔ انہیں تھانہ واہ کینٹ میں چوتھے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، جبکہ وہ پہلے تین مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جائے گا، جو مقدمات کی تفصیلات اور دیگر متعلقہ معاملات کو دیکھے گا۔