کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا کے پھیلا کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ 100 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 7 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ احتیاطا موسمی فلو اور انفلوئنزا میں مبتلا افراد کے لیے کیے گئے تھے، اور ان افراد میں کورونا کی علامات بہت ہلکی نوعیت کی تھیں۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ کورونا میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کی وجہ سے گھر بھیج دیا گیا تھا اور اب دنیا بھر میں کورونا کو موسمی فلو کی طرح ٹریٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کورونا اب فلو کی طرح ہے اور اس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔
کراچی میں کورونا پھیلنے کی خبر غلط ہے: صوبائی وزیر صحت سندھ
1