1
کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، اور 950 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 273 پوائنٹس کی حد تک پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1435 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے، 6 پیسے کی کمی کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 71 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے پر آگیا ہے۔