کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) ا مریکا میں چند گھنٹوں کی پابندی کے بعد مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی کیونکہ کمپنی نے اپنے امریکی آپریشنز کو فروخت نہیں کیا تھا۔ 19 جنوری کو امریکا بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں کروڑوں افراد اس ایپ پر ویڈیوز دیکھنے سے قاصر تھے۔تاہم، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم اعلان کے بعد ٹک ٹاک کی سروس امریکا میں بحال ہونا شروع ہوگئی، اور صارفین کو اس حوالے سے میسجز موصول ہونے لگے۔واشنگٹن میں حلف برداری سے قبل خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ٹک ٹاک کی بحالی کا اعلان کیا اور کہا کہ “ٹک ٹاک بحال ہو چکا ہے، مجھے ٹک ٹاک پسند ہے، امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہئے، اور ٹک ٹاک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کھربوں ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔”یاد رہے کہ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹک ٹاک کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔
امریکا میں کچھ گھنٹوں کی پابندی کے بعد ٹک ٹاک سروس بحال
1