لاہور( اباسین خبر)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عدلیہ کو ذوالفقار بھٹو کے قتل میں استعمال کیا گیا۔لاہور میں جانوروں کے حقوق اور ماحولیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ضیا الحق کا دور سب سے خوفناک تھا اور سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ منتخب وزیراعظم بھٹو کو عہدے سے ہٹا کر قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضیا الحق کے دور میں لاہور کے شاہی قلعے میں ٹارچر سیلز بنائے گئے، جہاں لوگوں کو سیاسی اختلافات کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔جسٹس اطہر من اللہ نے جبری گمشدگیوں اور قیدیوں کے حقوق سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی ججمنٹس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ درد وہ محسوس کر سکتے ہیں جو کسی عزیز کے جبری گمشدہ ہونے پر اہل خانہ پر گزرتا ہے۔کانفرنس کے دوران انہوں نے پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں انسانوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق کا تحفظ بھی ضروری ہے۔
بدقسمتی سے عدلیہ کو ذوالفقار بھٹو کے قتل کیلئے استعمال کیا گیا: جسٹس اطہر من اللہ
1