راولپنڈی( اباسین خبر)انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید ایک گواہ اے ایس آئی نور کا بیان ریکارڈ کر لیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں مقدمہ میں نامزد ملزمان شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، شہریار آفریدی اور راجہ بشارت عدالت پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت، استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی نور کا بیان ریکارڈ کیا گیا اور ملزمان سے برآمد ہونے والی اشیا جیسے ڈنڈے، لائٹر، ماچس اور جھنڈے بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔ مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے پانچ گواہان کی شہادت قلمبند کی گئی۔مقدمہ میں نامزد ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ڈاکٹر علی عمران کو سماعت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ ان کی جانب سے وکلا کی غیر مشروط معافی کی درخواست بھی عدالت نے منظور نہیں کی۔ عدالت نے وکیل علی عمران کو حکم دیا کہ وہ پہلے تحریری جواب دیں۔بعد ازاں، انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ
5