لاہور ( اباسین خبر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان سمیت دیگر ججز نے شرکت کی، جبکہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عبہر گل خان بھی اجلاس میں موجود تھیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تیزی اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں سال 2024 کے دوران لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے فیصلوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، 2024 میں لاہور ہائی کورٹ میں 1 لاکھ 44 ہزار 122 مقدمات کے فیصلے کیے گئے، جبکہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں 36 لاکھ 57 ہزار 102 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں لاہور ہائی کورٹ اور اس کے بنچز پر 1 لاکھ 48 ہزار 453 کیس دائر ہوئے، جبکہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں 37 لاکھ 89 ہزار 639 نئے مقدمات دائر ہوئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
3