6
کوئٹہ ( اباسین خبر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ اور سابق چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکٹروں کو چند روز قبل ڈی جی صحت پر مبینہ حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے آج ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی اس مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔ضمانت ملنے کے بعد دونوں ڈاکٹروں کو 3 ایم پی او کے تحت 30 دن کے لیے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ اس گرفتاری کا حکم ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے جاری کیا۔