اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کا نیا آغاز ہو گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دیرینہ سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں سے پاکستان کی معیشت کے لیے بین الاقوامی شراکت داریوں کو فروغ مل رہا ہے۔پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت جنوبی کوریا کی صنعتی بنیاد پاکستان منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہوگا۔ جنوبی کوریا کے وزیر تجارت نے پاکستان میں کاروباری وفد بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس سے مختلف شعبوں جیسے خوراک، آئی ٹی، معدنیات، ٹیکسٹائل اور لاجسٹکس میں نئے تعاون کے مواقع پیدا ہوں گے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے اس موقع پر پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 1.3 ارب ڈالر کی سالانہ تجارت کے امکانات پر روشنی ڈالی اور پاکستانی کاروباری اداروں کو جنوبی کوریا کی جدید ٹیکنالوجی سے سیکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کا نیا آغاز
5