کراچی( سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ نے 16 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی ایل ٹی20 لیگ کے میچ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ پولارڈ نے اپنے کیریئر میں ٹی20 کرکٹ میں 900 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا اور وہ اس کارنامے کو سر انجام دینے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔پولارڈ نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا مارا اور اس کے ساتھ ہی ٹی20 کرکٹ میں 900 چھکے لگانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 1 ہزار 56 چھکوں کے ساتھ اس ریکارڈ کو قائم کیا ہے۔ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کی فہرست:کرس گیل – 1056 چھکے (455 اننگز میں)کیرون پولارڈ – 901 چھکے (613 اننگز میں)آندرے رسل – 727 چھکے (456 اننگز میں)نکولس پوران – 592 چھکے (350 اننگز میں)کولن منرو – 550 چھکے (415 اننگز میں)پولارڈ نے دنیا بھر میں ٹی20 کرکٹ لیگز میں کئی ٹائٹل جیتے ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا حصہ تھے جس نے 2016 کے ٹی20 ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی۔ ان کے کیریئر میں 690 ٹی20 میچز شامل ہیں، جن میں انہوں نے 13 ہزار 429 رنز اور 326 وکٹیں حاصل کیں۔
کرس گیل کے بعد پولارڈ نے ٹی20 میں چھکوں کا ریکارڈ بنالیا
6