واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ امریکا تاریخ کے نازک ترین موڑ سے گزر رہا ہے اور جمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صدارتی اختیارات کو لامحدود کرنے کا خدشہ ہے اور بے پناہ دولت و طاقت کا غلط استعمال امریکی عوام کے لیے سنگین خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر اس معاملے کا بروقت سدباب نہ کیا گیا تو اس کے بھیانک نتائج ہو سکتے ہیں۔بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ امریکا نے بہترین سفارتکاری کی، اور اگلے مرحلے میں امریکی یرغمالیوں کی رہائی کو ترجیح دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کے لیے ان کی ٹیم اور ڈونلڈ ٹرمپ نے مل کر کام کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نہیں بلکہ امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی چاہیے اور موجودہ دور میں سوشل میڈیا پر پھیلتی ہوئی غلط معلومات اور گمراہ کن مواد کو روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کو بھی محفوظ بنانے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ اگلی نسل کو ان خطرات سے بچایا جا سکے۔
امریکا تاریخ کے نازک ترین موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں: جوبائیڈن
6