8
کو ئٹہ ( اباسین خبر)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مغربی ہواوں کے نئے سسٹم کے داخلے کی پیش گوئی کی ہے جو آج سے بارش اور برفباری کا سبب بنے گا۔ سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور صوبے کے 18 اضلاع میں بارش جبکہ شمالی اضلاع میں برفباری متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہواوں کے باعث شدید سردی کا سامنا رہا۔