لاہور( ہیلتھ ڈیسک)ماہرین کے مطابق، کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے لیے صبح کی چھ اہم عادات اپنا کر نہ صرف کولیسٹرول کی سطح کم کی جا سکتی ہے بلکہ دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ صحت مند کولیسٹرول سطح کو برقرار رکھنا دل کی صحت کے لیے ضروری ہے، کیونکہ ایل ڈی ایل (نقصاندہ کولیسٹرول) کی زیادہ مقدار شریانوں میں رکاوٹ پیدا کر کے دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔دن کا آغاز صحت مند طریقوں سے کرنے سے کولیسٹرول کی سطح میں بہتری آ سکتی ہے:لیموں کا پانی: صبح ایک گلاس گرم پانی میں لیموں کے قطرے ڈال کر پینا جسمانی نظام اور لیپیڈ میٹابولزم میں بہتری لاتا ہے۔فائبر سے بھرپور ناشتہ: اوٹس، چیا کے بیج، سیب اور کیلے جیسے پھل کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ہیں۔خشک میوے: بادام اور اخروٹ جیسے خشک میوے، جو اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اور غیر سیر شدہ چکنائیوں سے بھرپور ہوتے ہیں، کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتے ہیں۔ورزش: صبح کی ورزش میٹابولزم کو تیز کرتی ہے اور دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ذہنی سکون: تناو کو کم کرنے کے لیے مراقبہ یا ذہنی سکون کی مشقیں کولیسٹرول کی سطح پر مثبت اثر ڈال سکتی ہیں۔کھانے کی منصوبہ بندی: صحت مند کھانے کے انتخاب جیسے پورے اناج، مچھلی، چکن یا پھلیاں کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہیں۔یہ عادات نہ صرف کولیسٹرول کو کم کرتی ہیں بلکہ دل کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہیں۔
چھ عادات اپناکر کولیسٹرول کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، ماہرین
4