اسلام آباد( کامرس ڈیسک)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا۔حکومتی اقدامات اور آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کے نتیجے میں نومبر میں درآمدات میں 13 فیصد کمی آئی۔ پاکستان نے 170 ممالک کو آئی ٹی خدمات برآمد کر کے فری لانسرز کی عالمی درجہ بندی میں دوسرا نمبر حاصل کیا۔ فری لانسرز فریم ورک کے تحت بینک اکانٹس کھولنے میں آسانی ہوگی۔آئندہ 5 سال میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف 15 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے، جو ملک کے خدماتی شعبے کی ترقی اور تجارتی کارکردگی میں بہتری کا اشارہ ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی اقدامات معاشی ترقی کے لیے مستعد ہیں۔
ایف آئی ایف سی کی معاونت سے گزشتہ 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ
6