لندن ( ہیلتھ ڈیسک)یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ایئرپورٹس کے قریب رہنے والے افراد کو دل کا دورہ پڑنے یا فالج ہونے کے امکانات زیادہ ہو سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ہوائی جہازوں کے شور کی وجہ سے ایئرپورٹس کے نزدیک رہنے والے لوگوں میں دل کی بیماریوں اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس تحقیق میں انگلینڈ کے چار بڑے ایئرپورٹس کے قریب رہنے والے 3,635 افراد کے دل کی امیجنگ کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور ان کا موازنہ ان علاقوں کے افراد سے کیا گیا جہاں ہوائی جہاز کا شور کم تھا۔تجزیے کے نتائج کے مطابق، رات کے وقت ہوائی جہازوں کے شور کی وجہ سے نیند میں خلل پڑتا ہے اور طویل وقت شور میں گزارنے کی وجہ سے دل کی بیماریوں اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ماہر امراضِ قلب گیبی کیپٹر نے کہا کہ ان کے تجزیے مشاہدے کی بنیاد پر ہیں، اور ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ یہ شور دل کی ساخت اور افعال پر اثرانداز ہو سکتا ہے، لیکن ان نتائج سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہوائی جہاز کا شور انسانی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
ایئر پورٹس کے قریب رہنے والوں کو دل کا دورہ پڑنے یا فالج ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں: تحقیق
1