بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی کمپنی سپیس ٹرانسپورٹیشن نے اپنے سپرسونک مسافر بردار ہوائی جہاز ینشنگ (Yunxing) کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جو 3045 میل فی گھنٹہ کی رفتار (ماخ 4) پر پرواز کرتا ہے۔ اس رفتار کا مطلب یہ ہے کہ یہ جہاز مسافروں کو لندن سے نیویارک صرف دو گھنٹوں میں جبکہ کراچی سے لاہور محض 13 منٹ میں پہنچا دے گا، جو کہ وقت کی بے حد بچت کرتا ہے۔ینشنگ طیارہ ریم جیٹ (Ramjet) انجن کی مدد سے اڑتا ہے، جو فضا کی آکسیجن کا استعمال کر کے جلتا ہے اور اس سے زبردست رفتار پیدا ہوتی ہے۔ یہ سپرسونک ہوائی جہاز اگلے چند سالوں میں سروس کے لیے دستیاب ہو گا اور سفر کو تیز تر اور زیادہ موثر بنا دے گا۔
چین کے سپرسونک مسافر بردار ہوائی جہاز کا کامیاب تجربہ
1