کراچی( کامرس ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے اربوں روپے کے ٹیکس کی وصولی کر لی۔ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق، جنوری 2024 میں کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے سات سال بعد ٹیکس وصولیاں بہتر ہوئی ہیں، جبکہ محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے 306 فیصد اضافے کے ساتھ ٹیکس اکھٹا کیا گیا۔وی جی ٹیکسٹائل سے 2 کروڑ 87 لاکھ روپے، ایم وائی ٹیکسٹائل سے 83 لاکھ روپے، لاجسٹک سروسز سے 56 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیے گئے۔ ردہ کلودنگ سے 40 لاکھ روپے ٹیکس اور 31.2 میٹرک ٹن کپڑوں کی بازیابی ہوئی، جبکہ سلور ڈینم سے 37 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ایف بی آر نے بتایا کہ جولائی سے دسمبر 2024 تک 2 ارب 66 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں اور ٹیکس تنازعات کو سی آئی ڈی آر سسٹم کے ذریعے حل کیا گیا۔
ایف بی آر کی محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے ٹیکس کی مد میں اربوں کی وصولیاں
5