اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور عالمی بینک کے تعاون سے 1.25 ارب ڈالر کے منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔دستاویزات کے مطابق، ملٹی لیٹرل اداروں سے فنانسنگ معاہدوں کو 5 سال گزرنے کے باوجود صرف 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ ہوئی۔ ایمرجنسی اسسٹنٹ پراجیکٹ کے لیے 2022 میں 15 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا تھا، مگر 2 سال گزرنے کے باوجود کوئی فزیکل پراگریس نہیں ہوئی۔عالمی بینک کے ساتھ خیبر پاس اکنامک کوریڈور پراجیکٹ کے لیے 2019 میں 46 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا تھا، لیکن 5 سال بعد فزیکل پراگریس 1 فیصد اور مالیاتی پراگریس صفر ہے۔منصوبے 2026 تک مکمل ہونے ہیں، مگر اب تک صرف 28 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل نہ کرنا اے ڈی بی اور عالمی بینک کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی ہو گا۔
اے ڈی بی اور عالمی بینک کے تعاون سے 1.25 ارب ڈالر کے منصوبے تعطل کا شکار
5