5
کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کے دوران اتار چڑھا کا شکار ہے۔آج کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو آیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی۔ ٹریڈنگ کے دوران 300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس 114,174 پوائنٹس تک پہنچا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ 658 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 113,836 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی آئی، جس کے بعد ڈالر 278.75 روپے پر آ گیا۔