کوئٹہ ( اباسین خبر)ریکوڈک سے تانبے اور سونے کی پیداوار 2028 تک شروع ہو جائے گی۔ بیرک گولڈ کمپنی کے مطابق، ابتدائی طور پر ریکوڈک سے 2 لاکھ ٹن کاپر کنکریٹ اور 2.5 لاکھ اونس سونا حاصل کیا جائے گا۔بیرک گولڈ کے صدر اور سی ای او مارک برسٹو نے کہا کہ ریکوڈک میں تانبے اور سونے کے دنیا کے سب سے بڑے ذخائر موجود ہیں اور یہ ذخائر عالمی سطح پر اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک سے معدنیات کی کان کنی کے پہلے مرحلے میں 5.5 ارب ڈالر کے ترقیاتی اخراجات ہوں گے۔ 2028 تک، کان سے 2 لاکھ ٹن کاپر کنکریٹ اور 2.5 لاکھ اونس سونے کی سالانہ پیداوار شروع ہو جائے گی۔مارک برسٹو نے مزید کہا کہ ریکوڈک میں تانبا کا تناسب دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایک ٹن پتھر میں 5.30 کلو گرام تانبا موجود ہے۔ کان کنی کے دوسرے توسیعی منصوبے پر 3.5 ارب ڈالر کے اخراجات ہوں گے، جس سے سالانہ پیداوار 4 لاکھ ٹن کاپر کنکریٹ اور 5 لاکھ اونس سونا تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریکوڈک میں کان کنی کے بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کے بعد سالانہ 90 ملین ٹن کاپر کنکریٹ کی پیداوار حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ، مستقبل میں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی طلب میں اضافے، متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے فروغ، اور بڑھتی ہوئی عالمی بجلی کی طلب کی وجہ سے تانبے کی عالمی طلب میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے، جو پاکستان کے لئے اقتصادی فوائد کا سبب بنے گا۔
ریکوڈک سے تانبے اور سونے کی پیداوار 2028 تک شرع ہوجائیگی، بیرک گولڈ
4