اسلام آباد( اباسین خبر)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا اور مختلف نعرے لگائے۔ وزیرِ قانون کے بیان کے دوران بھی اپوزیشن ارکان کی طرف سے شور شرابا جاری رہا۔ اس دوران حکومتی ارکان نے اپوزیشن کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے ‘شیر آیا، شیر آیا’ کے نعرے لگائے۔اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے غزہ میں ہونے والی خونریزی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل میں اپنا کردار ادا کرے گا اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائے گا۔ وزیرِ اعظم نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھی بھرپور آواز بلند کی اور امدادی سامان بھی بھیجا۔شہباز شریف نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حالیہ افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ ایئرپورٹ پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں میں شامل ہو گا۔
وزیرِ اعظم کے قومی اسمبلی میں پہنچتے ہی اپوزیشن کا احتجاج اور نعرے
2