پشاور( اباسین خبر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی مفاد میں مذاکرات کے لیے تیار ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ پارٹی نے غلط اور صحیح کا پتا چلانے کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے حوالے سے کتنی سنجیدہ ہے۔شہرام ترکئی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق کو بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور متحرک ہیں، اور انہوں نے کہا کہ جو بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان کے نتائج آئیں گے۔
ملکی مفاد میں پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہوئی: شہرام ترکئی
2