2
کراچی ( اباسین خبر)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چھ رہنماں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔ملزمان میں راجہ اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، حنیف سواتی، فیضان اور عرفان جیلانی شامل ہیں۔ یہ رہنما فیروز آباد اور ٹیپو سلطان پولیس کے زیرِ تفتیش مقدمات میں ملوث ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، جلایا اور توڑ پھوڑ کی، جس کے نتیجے میں دہشت پھیلائی گئی۔عدالت نے اس مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔