پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فلک ناز چترالی اور رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے دونوں رہنماں کو 7 فروری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت عادل خان بازئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فلک ناز چترالی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ وہ وفاق کے نمائندے ہیں اور مقدمات کی تفصیلات فراہم کریں۔بعد ازاں عدالت نے دونوں رہنماں کی حفاظتی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ان کو 7 فروری تک گرفتاری سے محفوظ رکھا اور درخواستوں پر مزید سماعت ملتوی کر دی۔
عدالت کافلک ناز چترالی اور عادل خان بازئی کو 7 فروری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
7