تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے ہر فوجی خاتون قیدی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، غزہ سیز فائر کے تین مراحل ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں غزہ میں یرغمال اسرائیلی شہریوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اور اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں تمام قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی، جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور حکومت سازی پر کام کیا جائے گا۔واضح رہے کہ واشنگٹن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ معاہدہ اس ہفتے مکمل ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق غزہ معاہدے کا اعلان منگل کو کیا جا سکتا ہے، اور جنگ بندی اگلے بدھ 22 جنوری سے قبل مثر نہیں ہوگی۔مزید یہ کہ اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی ایک فہرست تیار کی ہے، جنہیں وہ رہائی کے لیے منتخب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، مگر مروان برغوثی اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس معاہدے پر سکیورٹی مشاورت کر رہے ہیں، اور اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے تصدیق کی ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
اسرائیل ہر فوجی قیدی خاتون کے بدلے 50 فلسطینی رہا کرنے کو تیار
2