منی پور( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مذہبی، نسلی اور لسانی شدت پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر شمال مشرقی ریاستوں منی پور، ناگالینڈ اور میزورم میں غیر ملکی سیاحوں پر پابندیاں دوبارہ نافذ کر دی گئی ہیں۔یونین وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی نئی ہدایات کے مطابق، پروٹیکٹڈ ایریا ریجیم (PAR) دوبارہ نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی سیاحوں کو مخصوص مقامات پر قیام اور رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگا۔ سیاحوں کو 24 گھنٹوں کے اندر فارنر رجسٹریشن آفیسر (FRO) کے پاس رجسٹریشن کرانا لازم ہے۔2011 میں ان علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی، لیکن 13 سال بعد حالات کشیدہ ہونے پر یہ پابندیاں دوبارہ عائد کی گئی ہیں۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سکیورٹی صورتحال کے بگڑتے حالات کو چھپانے کی کوشش ہیں، اور غیر قانونی تارکین وطن کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
بھارت میں مذہبی، نسلی اور لسانی شدت پسندی عروج پر
1