لاہور( ہیلتھ ڈیسک)پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں اسلام آباد کے امیدواروں کے لیے سیٹوں کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔ اب اسلام آباد کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کے لیے سیٹوں کی تعداد تین سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے اسلام آباد کے امیدوار پنجاب میں اوپن میرٹ پر سیٹوں پر داخلہ لے سکتے تھے، لیکن اب خصوصی طور پر ان کے لیے 26 سیٹیں ایم بی بی ایس اور 4 سیٹیں بی ڈی ایس میں مختص کی گئی ہیں۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اسلام آباد کے امیدواروں کے لیے ایم بی بی ایس کی درخواست دینے کی آخری تاریخ 17 جنوری شام 5 بجے تک بڑھا دی ہے، تاکہ وہ اپنی درخواستیں جمع کر سکیں یا جنہوں نے پہلے درخواست دی ہے، وہ اس میں تبدیلی بھی کر سکیں۔پنجاب کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 17 جنوری ہے، اور اب تک 12,967 امیدواروں نے ایم بی بی ایس کے لیے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔ داخلوں کا عمل 6 جنوری کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی نگرانی میں شروع کیا گیا تھا۔
پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں اسلام آباد کی سیٹوں کا کوٹہ بڑھا دیا
1