غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے، جہاں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر حملوں کے نتیجے میں مزید 61 فلسطینی شہید اور 281 زخمی ہو گئے ہیں۔شہدا کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 تک پہنچ گئی ہے۔ مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی ہے اور غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے تجاویز طلب کی ہیں۔گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ غزہ میں سیز فائر کے تین مراحل ہوں گے۔ اسرائیل اپنی فوجی قیدی خاتون کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جبکہ یرغمال اسرائیلی شہری کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی۔معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہوگا، دوسرے مرحلے میں تمام قیدیوں کی رہائی اور تیسرے اور آخری مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور حکومت سازی پر کام کیا جائے گا۔
اسرائیلی بربریت نہ رکی، بے گھر افراد کے خیموں پر حملے، 61 فلسطینی شہید
1