1
کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 741 پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا ہے، جس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آتی جا رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی امریکی کرنسی مزید 7 پیسے سستی ہوئی، اور انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے پر آگیا۔