واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توقع ظاہر کی ہے۔امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ بہت قریب ہے اور ممکنہ طور پر یہ اس ہفتے کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ٹرمپ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ انہیں یہ معاہدہ کرنا ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کر پاتے تو وہاں ایک بڑی پریشانی پیدا ہو گی، جیسی پریشانی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور مختلف ذرائع سے آنے والی خبروں کے مطابق قطر اور دیگر ممالک کے حکام نے جنگ بندی معاہدے کا حتمی مسودہ اسرائیلی حکام اور حماس کو بھیج دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے پرامید
2