کراچی( اباسین خبر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کراچی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل کے مقدمہ میں بری کر دیا۔کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عزیر بلوچ کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی، جس میں ان کی نمائندگی ایڈووکیٹ فاروق حیدر جتوئی نے کی۔ دوران سماعت، وکیل صفائی نے مقف اختیار کیا کہ عزیر بلوچ کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہیں پہلے سے گرفتار ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر اس مقدمے میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر گرفتار ملزمان پہلے ہی اس مقدمے سے بری ہو چکے ہیں اور عزیر بلوچ کو کسی عینی شاہد نے بھی شناخت نہیں کیا تھا۔بعد ازاں عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل کے مقدمہ میں بری کر دیا۔ یہ مقدمہ 2009 میں چاکیواڑہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
عزیر بلوچ پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل کے مقدمہ میں بری
1