1
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی ہے، کل سے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کی توقع ہے۔ اس حوالے سے اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے۔وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی قیمتوں کا تعین ہوگا، اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔