کراچی ( اباسین خبر)وفاقی حکومت نے کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر رواں سال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر کے آغاز کی منظوری دی گئی۔ وزیرمواصلات نے سندھ حکومت کو بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دینے کی ہدایت کی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس موٹروے کا آغاز کراچی پورٹ سے ہوگا، جسے سکھر موٹروے سے منسلک کیا جائے گا، اور اس سے نارتھ اور ساتھ موٹروے کے نیٹ ورک کو مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کیا جا سکتا ہے، تاہم اگر پارٹنرشپ میسر نہ ہوئی تو حکومت خود اس کی مالی معاونت فراہم کرے گی۔عبدالعلیم خان نے اس موٹروے کے اقتصادی فوائد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 25 سال میں یہ منصوبہ حکومت کو 3000 ارب روپے منافع دے گا۔
کراچی سے سکھر موٹروے کی رواں سال تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ
3