کراچی ( اباسین خبر)میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں پانچ ٹانز ہیں، جن میں سے ایک بھی پیپلز پارٹی کے پاس نہیں، تاہم ہم نے یہاں 25 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا ہے۔کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں نوتعمیر شدہ سڑک کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کی گئی ہے، اور ضلع وسطی کی سڑکوں اور انڈر پاسز کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ جن سڑکوں کی تعمیر و مرمت ابھی تک نہیں ہو سکی، ان پر کام جاری ہے، اور کریم آباد انڈر پاس مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع وسطی کے ٹان چیئرمین پیپلز پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے۔مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے اور ہم اسے یکساں طور پر ترقی دیں گے، کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 11 جنوری کو ملیر ایکسپریس وے کھلنے سے ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوگی، اور پیپلز پارٹی عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔
ضلع وسطی میں 5 ٹاؤن ہیں، ایک بھی پیپلز پارٹی کے پاس نہیں: مرتضیٰ وہاب
3