5
لاہور( سپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلیئر ڈرافٹ کی تقریب 13 جنوری کو لاہور قلعہ، حضوری باغ میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب کا اصل مقام گوادر تھا، لیکن لاجسٹک چیلنجز کے باعث اسے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تاریخی 10ویں ایڈیشن کی ٹرافی ٹور میں گوادر کو ایک اہم مقام کے طور پر شامل کیا گیا ہے، اور اس ایونٹ کی نشریات دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے شروع ہوگی۔پلیئر ڈرافٹ کی تقریب میں چھ فرنچائزز اپنے اسکواڈز کا انتخاب کریں گی، اور یہ ایونٹ 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک منعقد ہوگا۔